اسٹاک مارکیٹ سے متعلق خبریں اور تجزیہ(انفلیشن، آئ۔آئ۔پی، ایف۔آر۔ڈی۔آئ بِل، کروڈ آئل کی قیمت، ایس۔ای۔بی۔آئ کے نوٹیفیکیشن کا اسٹاک مارکیٹ پر اثر)
خبر نمبر 1 : بھارت میں اس سال مہنگائ کی شرح جسے ہم اِنفلیشن بھی کہتے ہیں وہ بڑھ کے 4.88 فیصد ہو گئ ہے۔ تو یہاں میں ایک بات بتانا چاہوں گا کہ اس سال آر۔بی۔آئ (جو بھارت کا مرکزی بینک ہے) اُس کا اِنفلیشن کا ٹارگٹ 4 فیصد ہے اور جبکہ بھارت میں مہنگائ کی شرح بڑھ کے 4.88 فیصد ہو گئ ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ مہنگائ کی شرح آر۔بی۔آئ کے ٹارگٹ سے 0.88 فیصد بڑھ گئ ہے یا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مہنگائ کی شرح آر۔بی۔آئ کے کمفرٹ زون سے باہر نکل گئ ہے۔ آر۔بی۔آئ نے ایک بیان دیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ مہنگائ کی شرح مزید بڑھنے کی اُمید ہے۔آر۔بی۔آئ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مہنگائ کی شرح کمفرٹ زون سے اُپر رہنے کی اُمید ہے۔ خبر نمبر 2 : بھارت کا آئ۔آئ۔پی جسے ہم انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن کہتے ہیں وہ کم ہو کر 2.2 فیصد پر آگئ ہے۔ ہم خبر نمبر 1 اور خبر نمبر 2 کو ملاکر دیکھیں گے کہ اِن دونوں خبروں کا اسٹاک مارکیٹ یا ہماری انویسٹمینٹ پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟ جیسے ہم جانتیں ہیں کہ انفلیشن بڑھنے سے انٹرسٹ ریٹ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اگر انٹرسٹ ریٹ بڑھتا ہے تو اُس کی وجہ سے اُس مُلک کے گروتھ ریٹ ...